انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اندلس میں رومی حکومت کا قیام جب اٹلی کے شہر روم میں رومۃ الکبری کی سلطنت قائم ہوئی تو اہل قرطاجنہ اور اہل روم کی معرکہ آرائیوں کا سلسلہ جاری ہوا آخر رومیوں نے سلطنت قرطاجنہ کو برباد کیا اور اندلس میں رومیوں کی حکومت قائم ہوئی،رومیوں نے پانچ سو سال تک اندلس میں حکومت کی شہر روم سے اندلس کا حاکم بطور وائسرائے مقرر ہوکر آتا تھا اور سالانہ خراج اس ملک سے وصول کرکے دارلسلطنت روم میں بھیجتا تھا جس طرح بحر روم اور اس کے ساحلی ملکوں کی حکومت اہل فنیشاء کے ہاتھ سے نکل کر اہل قطاجنہ کے ہاتھ آئی تھی اسی طرح اہل قرطاجنہ سے اہل روم کے قبضے میں پہنچی۔