انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا ساڑی پہن کر نماز پڑھنے سے نماز ادا ہوجائےگی؟ اگر لہنگا اور ساڑی اس طرح ہے کہ جسم نظر نہیں آتا تو ان کی نماز ادا ہوجائےگی، اس کے اندر پائجامہ ہو یا نہ ہو؛ ورنہ انکشاف کی حالت میں نماز نہیں ہوگی؛ بہرحال ایسی ساڑی پہن کرنماز ہرگز نہ پڑھیں جس سے پنڈلیاں کھلتی ہوں اور قیام صحیح ادا نہ ہو؛ کیونکہ قیام اور سترِ عورت فرض ہے اور عورت کے چہرہ، دونوں ہاتھ، دونوں قدم کے سوا تمام بدن کوچھپانا نماز میں فرض ہے اور فریضئہ قیام ترک کرنے سے نماز نہیں ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۵۲۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)