انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
غیرمسلم والدین کے لئے استغفار کرنا کیسا ہے؟ ثواب پہنچانا یااستغفار کرنا صرف مسلمان ہی کے لئے جائز ہے، کافر ومشرک کے لئے جائز نہیں، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: مَاكَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْكَانُوا أُولِي قُرْبَى مِنْ بَعْدِ مَاتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ۔ (التوبۃ:۱۱۳) ترجمہ: نبی اور ایمان والوں کے لئے روا نہیں کہ یہ ظاہر ہوجانے کے بعد بھی کہ مشرکین دوزخی ہیں ان کے لئے دعا کریں؛ گووہ ان کے قرابت دار ہوں۔ اس لئے کافروالدین کے لئے نہ استغفار جائز ہے اور نہ ایصالِ ثواب۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۱۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)