انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** موت کی دعاء نہ کرے حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا:موت کی دعاء نہ کرو،نہ اس کی تمنا کرو،اگر کوئی(پریشان ہوکر)دعاء ہی کرنا چاہے تو یہ دعاء کرے: اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتِ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتِ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِي۔ (بخاری، تَمَنِّي الْمَرِيضِ الْمَوْتَ،حدیث نمبر:۵۲۳۹) ترجمہ: اے اللہ ہمیں زندہ رکھ جب تک کہ زندہ رہنا ہمارے لئے مفید ہو اور وفات عطا فرما جب کہ وفات ہمارے لئے نفع بخش ہو۔