انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دولت مروانیہ (دیارِبکر) کردوں کے قبیلہ کا ایک شخص ابوعلی بن مروان تھا، اس نے ولایت دیارِبکر میں ایک خود مختار حکومت قائم کی جواس کے خاندان میں سنہ۳۸۰ھ سے سنہ۴۸۹ھ تک یعنی سوبرس سے زیادہ مدت تک قائم رہی، آمد، ارزن، میفارقین اور کیفہ وغیرہ شہر اسی ریاست میں شامل تھے، یہ لوگ عبیدیین مصر کی اطاعت کا اقرار کرتے تھے؛ اسی لیے عبیدیوں نے ان کوحلب کی حکومت دی تھی، اس طرح وہ گویا حمدانیوں کے قائم مقام ہوگئے تھے، یہ لوگ دولت بویہ کی اطاعت کا بھی اقرار کرتے تھے، سلجوقیوں کے حملے سے ان کا خاتمہ ہوگیا۔