انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جرجان پرہادی کی یورش سنہ۱۶۷ھ میں خبرپہنچی کہ اہلِ طبرستان نے علمِ بغاوت بلند کیا ہے، خلیفہ نے اُن کی سرکوبی کے لیے اپنے ولی عہد ہادی کوروانہ کیا، ہادی کے لشکر کا علم محمد بن جمیل کے ہاتھ میں تھا، ہادی نے طبرستان اور اس کے بعد جرجان میں امن وامان قائم کیا اور باغیوں کوقرار واقعی سزائیں دیں۔ سنہ۱۶۸ھ میں رومیوں نے اُس صلح کوجومسلمانوں کے ساتھ کی تھی میعادِ صلح کے ختم ہونے سے چار مہینے پہلے توڑڈالا، علی بن سلیمان والی جزیرہ وقنسرین نے یہ خبرپاک یزید بن بدربن بطال کوایک زبردست فوج دے کرقسطنطنیہ کی طرف روانہ کیا، یزید بن بدروہاں سے بہت سامالِ غنیمت لے کرواپس آیا۔