انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ۴۰ہزار نیکیاں حضرت تمیم داری ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص صبح کی نماز کے بعد یہ پڑھے گا،وہ چالیس ہزار نیکیاں پائے گا۔ اَشْھَدُ اَنْ لَا اِلٰہ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ اِلٰھًا وَاحِدًا صَمَداً لَمْ یَتَّخِذْ صَاحِبَۃً وَلَا وَلَداً وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفَواً اَحَدُ ترجمہ:میں گواہ ہوں،اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ،تنہا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،ایسا معبود جو تنہا ہےبے نیاز ہے،نہ بیوی بنایا،نہ اولاد ،نہ اس کا کوئی ساجھی ہے۔ (ابن سنی:۱۳۶،کنزالعمال:۲/۱۴۴)