انوار اسلام |
س کتاب ک |
جس کی قضاء نمازیں ہوں کیا وہ نوافل نہیں پڑھ سکتا؟ جس شخص کے ذمہ فرض نمازیں قضاء باقی ہوں اس کو چاہئے کہ قضاء نماز پڑھنے کا اہتمام کرے، ایسی حالت میں نوافل کا اہتمام کرنا اور قضاء نہ پڑھنا پسندیدہ نہیں ، خلاف دانشمندی بھی ہے، اگرچہ یہ حکم نہیں لگایا جائے گا کہ نفلیں فاسد ہوگئیں، ایسے شخص کو چاہئے کہ رات اور دن کی نفلیں اشراق، چاشت، اوّابین، تہجد وغیرہ ظہر و عصر کے اوقات میں بجائے ان نفلوں کے قضاء نمازیں پڑھا کرے، اس کو ان اوقات میں نوافل پڑھنے کا بھی انشاء اللہ تعالیٰ اجر و ثواب ملے گا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۳۸۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۳۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)