انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قبرپرسورۂ ملک دَم کرکے پانی ڈالنا کیسا ہے؟ روایات میں سورۂ ملک کی بہت فضیلت آئی ہے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قرآن میں تیس آیتوں پرمشتمل ایک سورہ ہے، جوانسانوں کے لئے خدا کے حضور شفاعت کرتی ہے؛ تآنکہ اس کی مغفرت کردی جائے اور وہ سورۂ ملک ہے؛ اسی طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نسل کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس سورہ کے بارے میں فرمایا: یہ عذاب قبر سے روکنے اور نجات دلانے والی ہے۔ اس لئے سورۂ ملک کا پڑھنا اور اس کا ثواب مرحومین کوپہنچانا فائدہ مند ہے؛ لیکن اس سورہ کوپڑھ کرپانی پردَم کرکے قبر وغیرہ پرڈالنا درست نہیں، اس سے نہ مرحوم کوثواب ہوگا، نہ خود پڑھنے والے کو؛ بلکہ اسے شرعی طریقہ سمجھ کرکرنا توبدعت اور باعثِ گناہ ہے، رسول اللہ ﷺ نے زندہ پرتودَم فرمایا ہے؛ لیکن مردہ یاقبر پردَم کرنا آپ ﷺ سے ثابت نہیں، اس لئے آپ قرآن مجید اور سورۂ ملک کی تلاوت کرکے والدہ کے لئے ایصالِ ثواب کیا کریں۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۲۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)