انوار اسلام |
س کتاب ک |
جہری نماز میں امام کا کس قدر زور سے پڑھنا ضروری ہے؟ امام، بلند آواز، خوش الحان، تجوید کے مطابق صحیح صحیح قراءت کرنے والا ہونا چاہئے، جو اس قدر بلند آواز سے پڑھے کہ تمام مصلی یا جماعت کا اکثر حصہ سن سکے اور اگر امام صاحب کی آواز اتنی پست ہو کہ تمام یا اکثر مصلی ان کی آواز نہ سن سکیں تو کم از کم اگر پہلی صف کے آس پاس کے مصلی ان کی آواز سن سکتے ہوں تو نماز ہوجائےگی، مگر ایسے پست آواز والے کو امام بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/ ۱۰۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)