انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اگر نیت میں اطمینان نہ ہو تو نیت کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ ایک صاحب نماز میں نیت کرتے ہیں؛ لیکن ان کو اپنی نیت کے بارے میں اطمینان ہی نہیں ہوتا اور مستقل شک کی کیفیت رہتی ہے تو ایسے شخص کو چاہئے کہ نیت کے الفاظ زبان سے ادا کرلے؛ خواہ عربی میں ہو یا اُردو میں مثلاً یوں کہہ لے کہ میں دورکعت فریضئہ فجر کی نیت کرتا ہوں، یہ اس کے لئے کافی ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۶۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)