انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** غزوہ احد کی تاریخ میں اختلاف مغازی رسول اللہ میں حضرت عروہؓ بن زبیر نے ۱۴ شوال ۳ ہجری لکھا ہے، واقدی نے اپنی مغازی الرسول میں ۷شوال روزہفتہ لکھا ہے، محمد بن اسحاق نے لکھا ہے کہ جنگ نصف شوال ۳ ہجری بروز ہفتہ ہوئی، طبقات ابن سعد میں ۷شوال یوم ہفتہ ہے، ابن ہشام نے ۱۵شوال روز ہفتہ لکھا ہے ابن حزم نے " جوامع السیرۃ " میں ۱۵ شوال روز ہفتہ لکھا ہے، کامل ابن اثیر نے سیرت الرسول میں ۷ شوال ۳ ہجری لکھاہے، ابن جریر طبری نے تاریخ طبری میں نصف شوال روز ہفتہ لکھا ہے، ڈاکٹر حمید اللہ نے المقریزی کے حوالے سے ۱۵ شوال روز ہفتہ لکھا ہے، مولانا شبلی نعمانی نے سیرۃ النبی میں ۷ شوال ۳ ہجری لکھی ہے، مورخوں اور سیرت نگاروں کے پاس تاریخ میں اختلاف اور یوم پر اتفاق ہے کہ یہ ہفتہ کا دن تھا، ۷ شوال ۳ ہجری مطابق ۲۳ مارچ ۶۲۵ ء ،