انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
TVپر آیتِ سجدہ کی تلاوت سننے سے سجدۂ تلاوت واجب ہے یا نہیں؟ ٹی وی پر جو قرآن کی تلاوت کی نشر کی جاتی ہے عام طور پر اس کی دو صورتیں ہوتی ہیں، ایک یہ کہ تلاوت کو پہلے ریکارڈ کرلیا جاتا ہے ، پھر اسے ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے، ملحوظ رہے کہ اکثر و بیشتر ایسا ہی ہوتا ہے، ایسی صورت میں سننے والوں پر سجدۂ تلاوت واجب نہیں ، دوسری شکل یہ کہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے، اس صورت میں سننے والوں پر سجدۂ تلاوت واجب ہوگا۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۵۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)