انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابن مسعودؓ کی دعاء حضرت ابن مسعودؓ نے اپنی باندی سے کہا کہ جب طلوع شمس ہوجائے تو مجھ بتانا؛چنانچہ باندی نے طلوعِ شمس کی خبردی تو آپ نے یہ دعاء پڑھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَھَبَ لَنَا ھٰذَا الْیَوْمَ وَاقَالَنَا فِیْہِ عَثَراتِنَا وَلَمْ یُعِذِّبْنَابِالنَّارِ (ابن سنی:۱۲۹،مجمع الزوائد:۱۱۸،برجال صحاح) ترجمہ: تعریف اس کی جس نے ہمیں یہ دن بخشا اورہماری لغزشوں کو معاف کیا اورعذاب نار کی سزا نہ دی۔ حضرت ابن مسعودؓ کی ایک دوسری روایت جو مسلم میں ہے یہ دعاء حضرت ابن مسعودؓ سے پڑھنا منقول ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَقَالَنَا یَومَنَا ھٰذا وَلَمْ یُھْلِکْنَا بِذُنُوْبِنَا (مسلم:۱/۲۷۴) ترجمہ: تعریف اس کی جس نے آج ہمیں معاف کردیا اور ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہمیں ہلا ک نہ کیا۔