انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** استغناء وبے نیازی درحقیقت جس استغنا اور بے نیازی کا ظہور آپ کی ذات گرامی سے ہوا وہ نوعِ انسانی کے لئے ایک معجزہ ہے عموماً قصر سلطنت کی تعمیر انسانی خون سےہوتی ہے،لیکن حضرت حسنؓ نے ایک ملتی ہوئی عظیم الشان سلطنت کو محض چند انسانوں کے خون کی خاطر چھوڑدیا غالباً تاریخ ایسی مثالیں کم پیش کرسکتی ہے،اگر شیخین کے بعد کی اسلامی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو اس کا صفحہ صفحہ مسلمانوں کے خون سے رنگین نظر آئے گا اورابھی تک عرب کی زمین مسلمانوں کا خون چاہتی تھی؛ لیکن یہ فخر صرف حضرت حسنؓ کی ذات کے لئے مقدر ہوچکا تھا کہ وہ سلطنت وحکومت کو ٹھکرا کر امت مسلمہ کو تباہی سے بچائیں اورآنحضرتﷺ کی اس پیشین گوئی کو پورا فرمائیں گے، "ان ابنی ھذا سید یصلح اللہ بہ بین فئتین عظیمتین من المسلمین"میرا یہ لڑکا سید ہے اورخدا اس کے ذریعہ سے مسلمانوں کے دو بڑے گروہوں میں صلح کرائے گا یا الخلافۃ بعدی ثٰلثون میرے بعد خلافت تیس برس تک رہے گی، حساب سے یہ مدت ٹھیک حضرت حسنؓ کی دست برداری کے وقت پوری ہوتی ہے۔