انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا نفل نماز شروع کرنے کے بعد واجب ہوجاتی ہے؟ نفل شروع کرنے سے واجب ہوجاتی ہے، پس جبکہ کسی نے نفل نماز شروع کرنے کے بعد کسی وجہ سے نماز توڑدی تو اس پر اعادہ واجب ہے، لیکن در مختار میں ہے کہ اگر نماز صحیح شروع نہ ہوئی ہو مثلاً شروع کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ وضو نہ تھا یا کپڑے پاک نہ تھے تو اس کا اعادہ واجب نہیں ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۳۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)