انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اہل علم و فن کی قدر افزائی خلیفہ عبدالرحمن ثالث نے جہاں کہیں کسی علم وفن کے باکمال کا نام سنا اس کو بلوایا اور بڑی قدر دانی کے ساتھ پیش آیا اس کی قدر دانی کا نتیجہ یہ ہوا کہ بغداد قسطنطنیہ،قاہرہ قیروان،دمشق،مدینہ ،مکہ،ایران،خراسان تک سے باکمال لوگ کھچ کھچ کر قرطبہ جمع ہوگئے،ان باکمالوں میں ہر علم وفن اور ہر ملت ومذہب کے لوگ شامل تھے اور دربار خلافت سے سب کی عزت افزائی اور تربیت وپرورش ہوتی تھی۔