انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسواک اور مسواک کا طریقہ كيا ہے؟ مسواک کے سلسلہ میں بہتر ہے کہ نرم ہو، لکڑی میں جوڑ نہ ہو، انگلی کے بقدر موٹی ہو، ایک بالشت لمبی ہو، پپلو کی ہو، یاکسی کڑوی لکڑی کی ہو، مسواک کا طریقہ یہ ہے کہ دانت کے اوپری حصہ پربھی کیا جائے اور نچلے حصہ پر اور ڈاڑھوں پربھی، دائیں جانب سے مسواک کی ابتداء کرے، کم سے کم تین بار اوپر تین بار نیچے پانی کے ساتھ مسواک پھیرنی چاہیے، مسواک چوڑائی میں یعنی دائیں حصہ سے بائیں حصہ کی طرف کرنی چاہیے، طول میں مسواک کرنا بہتر نہیں کہ اس سے مسوڑھے زخمی ہوسکتے ہیں، مستحب ہے کہ مسواک کودائیں ہاتھ سے پکڑا جائے اور مسنون طریقہ یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو مسواک کے نیچے حصہ میں اور انگوٹھے کو اگلے حصہ میں مسواک کے نیچے اور باقی تینوں انگلیوں کومسواک کے اوپر رکھ کرمسواک کی جائے، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہی طریقہ مروی ہے، لیٹی ہوئی حالت میں مسواک کرنا مکروہ ہے؛ اسی طرح اگرقئی کا اندیشہ ہوتومسواک نہیں کرنی چاہیے، مسواک کے بارے میں یہ تمام تفصیلات مشہور فقیہ علامہ ابن نجیم مصری رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمائی ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)