انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
صلوٰۃ التسبیح سے متعلق احکام و مسائل صلوٰۃ التسبیح کا طریقہ کیا ہے؟ چار رکعت کی نیت باندھ کر ثناء پڑھے، پھر ۱۵/دفعہ سبحان اللہ الحمد للہ ولا الہ الا اللہ و اللہ اکبر ، پھر سورۂ فاتحہ اور سورۃ پڑھ کر ۱۰/ مرتبہ تسبیح، پھر رکوع میں سبحان ربی العظیم پڑھ کر ۱۰/ مرتبہ تسبیح پڑھے، پھر قومہ میں سمع اللہ لمن حمدہ اور ربنا لک الحمد کہہ کر ۱۰/ مرتبہ تسبیح، پھر سجدہ میںسبحان ربی الاعلیٰ کہہ کر۱۰/ مرتبہ تسبیح، پھر جلسہ میں ۱۰/ مرتبہ تسبیح، پھر سجدۂ ثانیہ میں ۱۰/ مرتبہ تسبیح، یہ ایک رکعت میں ۷۵/مرتبہ تسبیح ہوگئی، پھر دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ سے پہلے ۱۵/مرتبہ تسبیح پڑھے اور اسی ترتیب کے ساتھ چاروں رکعات میں پڑھی جائیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۵۱،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۱۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)