انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** کسی منکر کو دور کرےتوکیاپڑھے حضرت ابن مسعودؓ سے مروی ہے کہ جب آپ ﷺ فتح مکہ کے دن بیت اللہ میں داخل ہوئے تو ۳۶۰ بت رکھے ہوئے تھے آپ ایک لکڑی سے اشارہ فرماتے جاتے(وہ بت اوندھے منھ گرتے جاتے) اورآپ یہ فرماتے: وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا، جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ (نزل الابرار:۳۷۴) ترجمہ:حق آگیااورباطل چلاگیا اورباطل توجانے والا ہی تھا،حق آگیا، نہ باطل رہا پہلے نہ باطل بعد میں لوٹے گا۔