انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قاچولی کا خواب ایک رات قاچولی بہادر نے خواب میں دیکھا کہ اُس کے بھائی قبل خان کے گریبان سے ایک ستارہ نکل کر آسمان پر پہنچا اوراپنی روشنی زمین پر ڈالنے لگا،تھوڑی دیر کے بعد وہ ستارہ غائب ہوا اور اُس جگہ دوسرا ستارہ پیدا ہوگیا تھوڑی دیر کے بعد وہ بھی غائب ہوا اوراُس کی جگہ تیسرا ستارہ پیدا ہوا،اس تیسرے ستارے کے غائب ہونے پر جوچوتھا ستارہ نمودار ہوا،اس قدر بڑا اور تیز روشنی والا تھا کہ تمام جہان اس کی روشنی سے منور ہوگیا، اس بڑے اورروشن تر ستارے کے غائب ہونے پر کئی چھوٹے چھوٹے روسن ستارے آسمان پر نمودار ہوئے اورقاچولی بہادر کی آنکھ کھل گئی وہ اس خواب کی تعبیر کے متعلق غور وفکر میں مصروف تھا کہ اُس کو پھر نیند آگئی، اب کی مرتبہ اُس نے خواب میں دیکھا کہ خود اُس کے گریبان سے ایک ستارہ نکلا اورآسمان پر چمکنے لگا، اُس کے بعد دوسرا اُس کے بعد تیسرا، غرض یکے بعد دیگرے سات ستارے نمودار ہوئے ساتویں ستارے کے بعد ایک بہت بڑا اورنہایت روشن ستارا نمودار ہوا جس کی روشنی سے تمام جہان منور ہوگیا،اس بڑے اورروشن ستارے کے غائب ہونے پر کئی چھوٹے ستارے پیدا ہوئے،اس کے بعد قاچولی بہادر کی آنکھ کھل گئی،اس نے اپنے ان دونوں خوابوں کو اپنے باپ سے بیان کیا۔