انوار اسلام |
س کتاب ک |
سجدۂ تلاوت کے مسائل واحکام سجدۂ تلاوت واجب ہونے کے مسائل و احکام سجدۂ تلاوت کا کیا حکم ہے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟ سجدۂ تلاوت واجب ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ اکبر کہہ کر سجدے مںی جائے، تین بار یا زیادہ سبحان ربی الاعلیٰ کہہ کر اللہ اکبر کہہ کر اٹھ جائے، سجدہ ادا ہوگیا، اگر بیٹھے ہوئے سجدے میں گیا اور بعد سجدے کے پھر بیٹھ کر تب بھی کوئی حرج نہیں، لیکن بہتر یہ ہے کہ کھڑے ہوکر سجدے میں جائے اور سجدے کے بعد پھر کھڑا ہوجائے ۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۳۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)