انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت عمر بن سالم الحدادؒ (۱)ایک مرتبہ آپ سے آداب ِ فقراء کے متعلق دریافت کیا گیا تو فرمایا کہ حرماتِ مشائخ کی حفاظت، اور بھائیوں کے ساتھ حسنِ معاشرت ، چھوٹوں کو نصیحت ، نفع کے موقع پر ترکِ خصومت ، ایثار پر ملازمت ، جمع کرنے سے مجانبت ، او جو اہلِ طریق میں سے نہیں ہیں ان سے ترکِ صحبت ، اور دنیا و آخرت کے معاملات میں اپنے بھائیوں کی مدد و نصرت ۔ (پس ان صفات کو سامنے رکھ کر موازنہ کرو اگرتم پورے اترو تو سمجھو کہ تم واقعی فقیر ہو )۔