انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اندلس پر مکمل اسلامی قبضہ موسی بن نصیر نے اندلس میں وارد ہوکر اور دارلسلطنت طلیطلہ سے شمال کی جانب روانہ ہونے پہلے مغیث الرومی کو معہ تحفہ وہدایا اور ملک اندلس پر قبضہ ہونے کی خوشخبری دے کر دارالخلافہ دمشق کی جانب روانہ کیا مغیث الرومی دارالخلافہ سے اس وقت واپس آیا جب کہ صوبہ جلیقہ کو موسی بن نصیر فتح کرچکا تھا اور ملک اندلس پر قبضہ مکمل کرکے یورپ کے بقیہ ملکوں کو فتح کرنے کی تدابیر میں مصروف تھا مغیث الرومی خلیفہ کے پاس سے موسی کے نام جو حکم لےکر آیا اس نے موسی بن نصیر کی اولولعزمیوں کو افسردگی سے تبدیل کردیا۔