انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
شوہر کے لئے بیوی ایصالِ ثواب کرے تودرست ہے؟ موت کی وجہ سے رشتہ نکاح کا ختم ہوجانا بھی ایک راحت ہے، غور کیجئے اگرشوہر کا انتقال کے بعد بھی عورت کا رشتہ نکاح اس سے باقی رہے توپھر اس کوہمیشہ تجرد کی زندگی گذارنی پڑے گی اور دوسرے نکاح کی گنجائش نہ ہوگی؛ کیونکہ ایک عورت بیک وقت دومردوں کے نکاح میں نہیں رہ سکتی؛ البتہ ایصالِ ثواب کے لئے رشتہ کا باقی رہنا ضروری نہیں، ایصالِ ثواب توہرمسلماں کلمہ گو کے لئے ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۱۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)