انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عیسائی بادشاہ کو دوسو قلعہ دےکر صلح آخر طول محاصرہ سےتنگ آکر عیسائی بادشاہ کو مستعین کی ہمراہی سے جدا کرنے کے لیے سلام وپیام کاسلسلہ جاری ہوا اور عیسائی بادشاہ کی خواہش کے موافق ہشام نے دوسو قلعے مع چند بڑے بڑے شہروں کے جو شمال کی جانب ابن اوفونش کی ریاست کے متصل تھے اس کو دیدیے اور سند لکھ کر بھیج دی،اوفونش نے اس سند کے ذریعے اس نئے علاقے پر قبضہ کیااور مستعین کاساتھ چھوڑدیا،مستعین اور اس کے ہمراہی بربری برابر مصروف محاصرہ رہے مگر چونکہ محاصرہ کمزور ہوگیا تھا لہذا اب مقابلہ اورمعرکہ کی یہ صورت ہوگئی کہ کبھی شہر والے بربریوں کو مارتے ہوئے دور تک پیچھے ہٹادیتے اور کبھی بربری شہر والوں کوشکست دے کر شہر کے اندر گھس جاتے،یہ حالت بہت دنوں تک جاری رہی اس عرصہ میں کئی عیسائی حکمرانوں نے اپنی بغاوت اور مستعین کی مدد کرنے کادباؤ ڈال کردربار قرطبہ سے ابن اوفونش کی طرح سری صوبوں کی سندیں حاصل کیں اور بہت ساملک عیسائیوں کے قبضے میں چلاگیا۔