انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** یحییٰ بن یحییٰ یحییٰ بن محمد کی وفات کے بعد اس کا بیٹا یحییٰ بن یحییٰ تخت نشین ہوا،یحییٰ بن یحییٰ کی بدچلنی اور نالائقی نے رعایا کو ناراض کردیا اورعبدالرحمن بن ابی سہل کی سرداری میں لوگوں نے بغاوت کرکے یحییٰ بن یحییٰ کو معزول کرکے فاس سے نکال دیا وہ اس شرم وغیرت میں چند روز کے بعد فوت ہوگیا،جیسا کہ اوپر ذکر ہوچکا ہے،علی بن عمر اپنی ریاست پر ابھی تک حکمراں تھا،یحییٰ بن یحییٰ کے مذکورہ انجام سے مطلع ہوکر علی بن عمر فاس میں آکر تخت نشین ہوا اوراس طرح ایک وسیع سلطنت کا مالک ہوگیا مگر چند ہی روز کے بعد عبدالرزاق خارجی نے علمِ بغاوت بلند کرکے اکثر حصہ ملک پر قبضہ کرلیا اورعرصہ دراز تک خاندان ادریسیہ کی حالت بہت ہی نازک اورکمزور وپریشان رہی۔