انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
چلتی گاڑی میں قطب نما کے ذریعہ قبلہ کی نشاندہی کر نا اور اس کی طرف دوران نماز متوجہ ہونے کا حکم کیا ہے؟ اگر چلتی گاڑی میں نماز شروع کرنے سے پہلے قطب نما سے سمتِ قبلہ دیکھ لیا اور ابتداءً قطب نما دیکھ کرصحیح رخ پر نماز پڑھ لی تو نماز ہوگئی جب تک درمیان میں رخ بدل جانے کا ظنِ غالب نہ ہو؛ اگر قطب نما کھول کرسامنے رکھ لیا جائے اور وقتا فوقتا اس پربھی نظر پڑتی رہے تب بھی نماز ہوجائے گی؛ اس پر گاہے گاہے نظر پڑنے سے نماز فاسد نہیں ہوگی؛ ہاں توجہ میں کچھ فرق آئے گا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۵۲۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)