انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اخبار میں آیتِ سجدہ لکھنا کیسا ہے؟ اخبار میں کے سپلیمنٹ میں آیتِ سجدہ لکھی ہوئی ہو جس سے سجدۂ تلاوت واجب ہوتا ہے تو ایسی صورت میں جن لوگوں نے اس آیتِ سجدہ کی تلاوت کی ان پر سجدہ کرنا واجب ہے، اگر صرف ترجمہ پڑھا ہے تو سجدہ واجب نہیں، اگر کوئی ایسا مضمون زیر بحت ہو کہ جس کے سمجھنے یا سمجھانے کے لئے آیتِ سجدہ کا پڑھنا یا لکھنا ضروری یا مناسب ہو تو ایسی آیاتِ سجدہ کے اخبار میں نقل کرنے میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی، مسلمانوں کو کم سے کم اس سے تو واقف ہونا چاہئے کہ کن کن آات پر سجدۂ تلاوت واجب ہوتا ہے اور سجدۂ تلاوت کرنے میں اجر و ثواب ہی ہے، یہ اتنا آسان اور ہلکا عمل ہے کہ کسی مسلمان پر اس کو بارِ خاطر نہیں ہونا چاہئے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۵۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)