انوار اسلام |
س کتاب ک |
منہ ڈھانک کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ اگر کوئی اس طرح نماز پڑھے کہ اس کا سر اور بدن کا اکثر حصہ چادر یا کمبل میں ڈھکا ہوا ہو جیسا کہ آج کل سردی میں لوگ لحاف وغیرہ اوڑھ کر پڑھتے ہیں اس سے نماز میں نقصان نہیں آتا، البتہ منہ اور ناک ڈھک کر نماز پڑھنا مکروہ ہے اور تکبیر تحریمہ کے وقت چادر یا لحاف سے ہاتھ باہر نکالنا چاہئے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۶۴ ،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)