انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ٹرین وغیرہ کی دیواروں پرتیمم کرنا درست ہے یا نہیں؟ ٹرین، بس وغیرہ کی دیواریں عموماً لکڑی، لوہے یا پلاسٹک وغیرہ کی ہوتی ہیں، ان پرتیمم کرنا درست نہیں ہے؛ البتہ عموماً سفر کے دوران ان پر گرد وغبار جم جاتا ہے اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے یہاں گرد وغبار پربھی تیمم کیا جاسکتا ہے؛ اس لئے اگر ٹرین پر اس طرح گرد وغبار ہو تو تیمم کیا جاسکتا ہے؛ ورنہ نہیں۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۹۸)