انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شیخ سیف الدینؒ (۱)اس جماعت سے مجھے حیرت ہے جو مخلوق کے لئے کوئی نیک کام کرتی ہو تاکہ ان کے نزدیک اعتبار و اعتماد قائم ہو ، میاں مخلوق سے کیا کام ؟ کام تو در اصل اللہ تعالیٰ سے ہے ۔ (۲)غفلت کے مواقع میں سے ایک کھانے کا موقع بھی ہے ، مگر عقلمند کے لئے یہ عین مشاہدہ ہے ، یعنی کھانے کی کیفیت اور لذّت میں غور کرے کہ یہ کہاں سے ہے اور کیونکر ہے اور اس بات کی حقیقت کیا ہے اور اس کے پانے والے کی کیا حیثیت ہے ۔ (۳)نور کے ٹکڑے ہونا ناممکن ہے ، اگر ہزار ہا چراغ ایک چراغ سے جلا لئے جائیں تاہم اس ایک چراغ کے نور میں کوئی نقصان نہ ہوگا اور نہ اس کا کوئی حصہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگا ، اسی طرح باری تعالیٰ کی ذاتِ پاک ہے کہ باوجود یکہ ساری چیزوں کا سرچشمہ وہی ہے تاہم وہ اپنے حال اور تجرّد اور اطلاق پر ہے ، اس کی ذات میں کوئی فرق نہیں آتا ۔