انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** داعی کی مدعو سےدعا ءکی درخواست حضرت عبداللہ بن بسرؓ کہتے ہیں کہ ہمارے والد صاحب کے پاس آپ ﷺ تشریف لائے،کھانا پیش کیا گیا،جب آپ ﷺ کھانے سے فارغ ہوکر کھڑے ہوئے تو والد بھی کھڑے ہوئے اورلگام پکڑ کر دعاء کی درخواست کی آپ نے دعاء کی: اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِيمَا رَزَقْتَهُمْ وَاغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ ترجمہ:اے اللہ ان میں برکت عطافرما جو کچھ ان کو رزق عطا فرمائے اور ان کی مغفرت فرما اور ان پر رحم فرما۔ (ابوداؤد،بَاب فِي النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ وَالتَّنَفُّسِ فِيهِ،حدیث نمبر:۳۲۴۱) فائدہ:اس سے معلوم ہوا کہ فراغت پر مدعوسے دعاء کی درخواست کی جاسکتی ہے،بعض لوگ اس سے منع کرتےہیں،سویہ منع کرنا صحیح نہیں ؛بلکہ درست اوربہتر ہے۔