انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عائشہؓ سے نکاح اور واقعہ معراج اسی سال یعنی ماہ شوال ۱۰ نبوی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ ؓ بنت ابوبکر ؓ اورحضرت سودہ ؓ بنت زمعہ سےنکاح کیا، اسی سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی،معراج کی نسبت طبری کا قول ہے کہ ابتدائے وحی یعنی نبوت کے پہلے سال ہوئی،جب سے کہ نماز فرض ہوئی،ابن حزم کا قول ہے ۱۰ ہجری میں ہوئی ، بعض روایات سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ معراج ہجرتِ مدینہ کے بعدہوئی،بعض روایات سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ معراج ہجرت مدینہ کے بعد ہوئی جس طرح شق صدر کی نسبت علماء کا خیال ہے کہ ایک سے زیادہ مرتبہ ہوا، اسی طرح معراج کی نسبت بھی بعض علماء کا خیال ہے کہ ایک سے زیادہ مرتبہ ہوئی،بہرحال یہ بات اس جگہ نہیں چھیڑی جاسکتی ،اس کے لئے دوسری مستقل تصانیف اورتفاسیر وسیرواحادیث کی کتابوں کی طرف متوجہ ہونا چاہیئے ۔