انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مکہ معظمہ پر چڑھائی ۳۱۷ھ میں ابو طاہر نے مکہ معظمہ پر چڑھائی کی،بہت سے حاجیوں کو قتل کیا اورمکہ کو خوب لوٹا میزاب اورخانہ کعبہ کے دروازے کو اکھیڑ ڈالا،غلاف کعبہ اُتار کر اپنے لشکر میں تقسیم کردیا اورحجر اسود کو نکال کر اپنے ساتھ ہجر کی طرف لے گیا اور چلتے وقت اعلان کر گیا کہ آئندہ حج ہمارے یہاں ہوا کرے گا،حجر اسود کے واپس کرنے کے لئے لوگوں نے ابو طاہر سے بہت خط و کتابت کی اور بعض سرداروں نے پچاس ہزار دینار اُس کے معاوضے میں دینے چاہے مگر ابو طاہر نے اُس کو واپس نہ کیا، ابو طاہر نے اس کے بعد مسلسل اپنی حملہ آوریوں کے سلسلے کو جاری رکھا اور عراق وشام کو اپنی تاخت وتاراج سے برباد کرتا رہا،یہاں تک کہ اہلِ دمشق پر بھی اس نے سالانہ ٹیکس مقرر کیا۔