انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضورﷺ کا خیمہ میں قیام ۲۰ رمضان المبارک کو جنت المعلیٰ کے قبرستان کے قریب مقام حجون پر حضور ﷺ کیلئے خیمہ نصب کیا گیا اور حضرت زبیرؓ بن عوام نے وہاں علم نبوی نصب کردیا، جب حضور ﷺ وہاں پہنچے تو عرض کیا گیا کہ آپﷺ اپنے مکان میں کیوں نہیں قیام فرماتے ؟ فرمایا ! کیا عقیل ( حضرت علیؓ کے بڑے بھائی ) نے ہمارے لئے کوئی مکان چھوڑا ہے ؟ ( حضور ﷺ کا آبائی مکان انہوں نے ابو سفیان کو بیچ دیا تھا ) ، فرمایا ! اب ہمارے اترنے کی جگہ مقام حنیف ہے یعنی وہی جگہ جہاں آپﷺ تین سال تک محصور رہے، اس کے بعد حضور ﷺ نے اپنے آپ کو ہتھیار وں سے آراستہ کیا ، خود سر پر رکھا اور اپنی اونٹنی قصویٰ پر سوار ہوئے ، حضرت عثمانؓ بن طلحہ اور حضرت بلالؓ قصویٰ کی رکابیں تھامے ہوئے تھے اور حضرت محمدؓ بن مسلمہ کے ہاتھ میں اس کی مہار تھی، آپﷺ مہاجرین وانصار کے ساتھ مسجد حرام میں داخل ہوئے ،