انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اولیاء اللہ کے مزارات پرحاضر ہوکر دُعا کی درخواست جائز ہے؟ اس بارہ میں مشروع یہ ہے کہ زیارت کے وقت سلام موافق طریقہ معروف کے کرے اور اہلِ قبول کے لئے دُعاءِ مغفرت کرے اور اگرکچھ پڑھ کران کی ارواح کوثواب پہنچادیوے توبہت اچھا ہے اور اگرکچھ دُعا کرے تواللہ تعالیٰ سے کرے، مثلاً اس طریق سے کہ یااللہ ان کی برکت سے میری حاجت پوری فرما، ان بزرگوں سے یہ نہ کہے کہ تم دُعاء کرو۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۴۴۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)