انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مکہ جانے کی تیاری اس کے بعدحضور اکرم ﷺنے مکہ جانے کی تیاریاں شروع کر دیں، حضرت عائشہؓ کو حکم دیا کہ ہتھیار درست کر و ؛لیکن اس کا کسی کو پتہ نہ چلے ، مسلمانوں کو جہاد کی تیاری کا حکم ہوا ؛لیکن کہاں جانا ہے یہ بات مخفی رکھی گئی، رمضان کے ابتدائی دنوں میں آپﷺ نے حضرت ابو قتادہؓ بن ربعی انصاری کی سر پرستی میں مدینہ سے ۳۶ میل دور مشرق کی جانب پندرہ آدمیوں کو ایک مہم پر روانہ فرمایا ، یہ خبر سنتے ہی لوگوں کی توجہ دوسری جانب مبذول ہوگئی ، بعد میں ان مجاہدین کو معلوم ہوا کہ حضور اکرم ﷺ مکہ کی طرف روانہ ہوچکے ہیں ، چنانچہ وہ بھی مقام " السقیا ء " میں جا ملے ، اعلان جہاد کے بعد آنحضرت ﷺ نے وفود اطراف و جوانب کے حلیف قبائل میں روانہ فرمائے، قریب والوں کو حکم دیا کہ رمضان کے ابتدائی ایام میں مدینہ پہنچ جائیں اور دور کے قبائل کو یہ پیام دیا کہ ہتھیاروں کے ساتھ تیار رہیں ، جب ہم تمہاری بستیوں سے گذریں تو تو ہمارے ساتھ شامل ہو جانا، اس خفیہ مہم پر حسب ذیل صحابہ ؓ کو روانہ کیا گیا … نمبر قبائل کے نام قاصد کا نام ۱ بنو اسلم حضرت اسمائؓ بن حارثہ حضرت نہدؓ بن حارثہ ۲ بنو جہنیہ حضرت رافعؓ بن مکیث الجہینی حضرت جندب بن مکیث الجہینی ۳ بنو غفار،بنو ضمرہ بنی الحصن حضرت ایمائؓ بن رحضہ حضرت ابو رہمؓ کلثوم بن الحصین ۴ بنو اشجع حضرت مقعلؓ بن سنان حضرت نعیمؓ بن مسعود ۵ بنو مزنیہ حضرت بلال ؓ بن حارث المزنی حضرت عبدا للہ بن عمرو المزنی ۶ بنو سلیم حضرت الحجاجؓ بن اعلاط اسلمی حضرت عریاصؓ ساریہ ۷ بنو کعب حضرت بشرؓ بن سفیان حضرت بدیلؓ بن وقار