انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** نوآبادیاں ان مستقل شہروں کے علاوہ بہت سی نو آبادیاں قائم ہوئیں ۴۳ میں انطاکیہ میں فارس، بعلبک،حمص اورمصر کے باشندوں کی ایک نو آبادی بسائی، (فتوح البلدان:۲۴۴) ۵۲ھ میں روڈس میں بہت سے مسلمان آباد کئے گئے ۵۴ھ میں ارواڈ میں مسلمان بسے (فتوح البلدان بلاذری:۲۶۴) خصوصاً ان مقامات پر جہاں کسی دوسری حکومت کی سرحد ملتی تھی مسلمانوں کی نو آبادیاں قائم کی گئیں، اس کی وجہ سے مخالف کے حملہ کا خطرہ بڑی حد تک کم ہوگیا۔