انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عیسائیوں سے جہاد اس کے بعد اس نے عیسائیوں پر جہاد کیے اور کئی ریاستوں کو ممالک محروسہ مٹیں شامل کرکے باقیوں کی ایسی سزا ئیں دیں کے عیسائی سلاطین ان کے نام سے لرزنے اور کانپنے لگے اور یہاں تک نوبت پہنچی کہ خود عیسائی سرداروں نے اس فوج میں شریک ہوکر عیسائی ملکوں کو پامال کیا اور خود عیسائیوں نے اپنے ہاتھ سے اپنے گرجوں کو ڈھانے اور مسمار کرنے پر آمادگی ظاہر کی مگر ابن ابی عامر نے ان کو معبدوں کی بےحرمتی وتباہی سے روک دیا پھر اس نے افریقہ کی طرف توجہ کی ادھر بھی سلطنت اندلس کی حدود کو وسیع کیا غرض اس نے اپنے عپد حکومت میں ۵۶ جہاد کیے اور ہر ایک لڑائی میں فتح مند ہوا آخری ایام حکومت میں اس نے اپناخطاب منصور تجویز کیا چنانچہ وہ نہ صرف منصور بلکہ منصور اعظم کے خطاب سے مشہور ہہ۔