انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اگر درمیانی قعدہ میں بیٹھنا بھول جائے تو کیاکریں؟ پہلا قعدہ واجب ہے ، اگر نماز کا واجب بھول جائے تو نماز فاسد نہیں ہوتی بلکہ سجدۂ سہو لازم آتاہے، اس لئے اگر کوئی شخص بھولے سے کھڑا ہوگیا تو اب نہ بیٹھے، بلکہ آخر میں سجدۂ سہو کرلے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۷۱، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۲۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۸۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۹۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)