انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت عاصم بن عدیؓ عاصم نام،ابو عمرو کنیت ،قبیلہ قضاعہ کے خاندان بلی سے ہیں ،نسب نامہ یہ ہے،عاصم بن عدی بن الجدّ بن العجلان بن حارثہ بن ضبیعہ بن حرام بن جعل بن عمرو بن ودم بن ذبیان بن ہمیم بن ذہل بن بلی البلوی قبیلۂ عجلان کے سردار اور معن بن عدی کے بھائی تھے۔ اسلام ہجرت کے بعد مسلمان ہوئے۔ غزوات بدر کی شرکت کے لئے آنحضرتﷺ کے ساتھ چلے مسجد ضرار تک پہنچے تھے کہ منافقین کے متعلق آنحضرتﷺ کو خبر ملی تو آپ نے ان کو قباء اورعوالی کا امیر بنا کر واپس کیا اور بدر ین کے ساتھ غنیمت میں ان کا بھی حصہ لگایا۔ احد ،خندق اورتمام غزوات میں شرکت کی۔ عویمر عجلانی جن کے متعلق آیت لعان نازل ہوئی تھی، ان کی بابت آنحضرتﷺ سے انہی نے سوال کیا تھا،یہ غالباً سنہ کا واقعہ ہے۔ وفات ۴۵ھ (امیر معاویہؓ کے زمانۂ خلافت) میں انتقال کیا، اس وقت ان کا سن ۱۱۵ اور۱۲۰ سال کے درمیان تھا، گھر کے لوگوں نے نوحہ کرنا چاہاتو منع کردیا۔ اولاد ابو البداح اور سہلہ دو اولاد یاد گار چھوڑیں،سہلہ حضرت عبدالرحمنؓ بن عوف کو کہ قبیلہ بنو زہرہ کے ممتاز بزرگ اورعشرہ مبشرہ میں شامل تھے منسوب تھیں ۔ (طبقات ابن سعد،جلد۳،قسم۱،صفحہ:۹۰) حلیہ حلیہ مفصل معلوم نہیں، طبری میں ہے کہ کوتاہ قد تھے۔ فضل وکمال آنحضرتﷺ سے ۶ حدیثیں روایت کیں، سہل بن سعد، شعبی اورصاحبزادے ابو البداح راویوں میں ہی