انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا فرض نمازوں کے بعد اجتماعی دعاء کرنے کا حدیث سے ثبوت ہے؟ فرض نماز کے بعد دُعاء کی متعدّد احادیث میں ترغیب و تعلیم دی گئی ہے، اور ہاتھ اُٹھانے کو دُعاء کے آداب میں سے شمار فرمایا گیا ہے، تفصیل کے لئے امام جزری کی حصن حصین کا مطالعہ کرلیا جائے، امام بخاری نے "کتاب الدعوات" میں ایک باب "الدعاء بعد الصلٰوة" کا رکھا ہے (۲/۹۳۷) اور ایک باب "رفع الأیدی فی الدعاء" کا قائم کیا ہے (۲/۹۳۸) اور دونوں کو احادیثِ طیبہ سے ثابت فرمایا ہے، اس لئے فرض نمازوں کے بعد اجتماعی دُعاء کا معمول خلافِ سنت نہیں، خلافِ سنت وہ عمل کہلاتا ہے جو شارع علیہ السلام نے خود نہ کیا ہو اور نہ اس کی ترغیب دی ہو۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۷۳ ، کتب خانہ نعیمیہ۔ فتاویٰ محمودیہ:۵/۶۸۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۶/۳۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)