انوار اسلام |
س کتاب ک |
نمازکومکروہ کرنےوالی چیزوں کے مسائل واحکام سلام پھیرنے میں اگر بھول سے دیر ہوجائے تو اس سے نماز پر کیا اثرپڑھتا ہے؟ نماز کے قعدۂ اخیرہ میں تشہد، درود اور دعائے مأثورہ پڑھ کر سلام نہیں پھیرا، اس خیال سے بیٹھا رہا کہ سلام پھیر چکا ہوں، بعد میں یاد آیا کہ سلام نہیں پھیرا، یاد آتے ہی سلام پھیردیا، درمیان میں نماز توڑنے والا کوئی عمل بھی نہیں کیا تو سجدۂ سہو کرنا چاہئے اس سے نماز صحیح ہوجاتی ہے، سجدۂ سہو نہیں کیا تو نماز واجب الاعادہ ہوگی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۱۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)