انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۳)سنن ابی داؤدالسجستانی حدیث کے فقہی سرمائے پربے مثل تالیف ہے، علمائے حدیث نے ہردور میں اس کتاب پرمحنت کی اور اس پرشروح وحواشی لکھے ہیں۔ (۱)معالم السنن: للعلامۃ الخطابی (۳۸۸ھ)۔ (۲)عون المعبود: مولانا شمس الحق عظیم آبادی چار جلدوں میں ہے، مطبع مجتبائی دہلی نے سنہ۱۳۲۸ھ میں اسے شائع کیا۔ (۳)حاشیہ تصحیح کردہ: حضرت شیخ الہند مولانا محمد حسنؒ (۱۹۲۰ھ)۔ (۴)بذل المجہود: مولانا خلیل احمد محدث سہارنپوری (۱۳۴۰ھ) پہلے میرٹھ (مطبع نامی) سے سنہ۱۳۴۲ھ میں پانچ ضخیم جلدوں میں چھپی تھی، اب مصر سے بیس جلدوں میں شائع ہوئی ہے۔ (۵)انوارالمحمود: جمع کردہ مولانا الشیخ صدیق احمد یہ حضرت مولانا انور شاہ صاحب، مولانا شبیر احمد عثمانی اور مولاناخلیل احمد محدث سہارنپوری کی ابوداؤد پر کی گئی تقریرات کا مجموعہ ہے۔ (۶)حل ماقال ابوداؤد (اُردو): مولانا محمدحنیف گنگوہی کی تصنیف ہے، کئی جلدوں میں ہے اور بہت مفید اور بہت جامع کتاب ہے۔ (۷)کشف الودود لحل مافی سنن ابی داؤد (عربی): قاضی شمس الدین صاحب (گوجرانوالہ) کی نہایت مفید تالیف ہے۔