انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حدیث گوابن زبیرؓ کو صغر سنی کے باعث آنحضرتﷺ سے استفادہ کا کم موقع ملا تھا، تاہم وہ احادیث نبوی سے تہی دامن نہ تھے؛چنانچہ ان کی ۳۳ روایتیں حدیث کی کتابوں میں ملتی ہیں، جن میں سے دو روایتیں متفق علیہ ہیں اور ۶ میں بخاری اور ۲ میں مسلم منفرد ہیں۔ (مروج الذہب مسعودی:۴/۴۹۱) ان میں کچھ روایات زبان وحی والہام سے اورکچھ حضرت زبیرؓ بن عوام اورحضرت عائشہؓ، حضرت ابوبکرؓ ،عمرؓ، عثمانؓ، علیؓ، سے مروی ہیں۔ ان کے تلامذہ میں عباد، عامر، عروہ، محمد، ہشام، عبداللہ ،مصعب اورعبدالوہاب بن یحییٰ، یوسف ،مرزوق ثقفی، ثابت بنانی، ابو الشعشا ء اور ابو الذبیان قابل ذکر ہیں۔ (تہذیب التہذیب:۵/۲۱۳)