انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پہلی صف میں خلاء رہ جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ بہتر طریقہ یہ ہے کہ پہلے اگلی صف کو مکمل کرلیا جائے، پھر اس کے پیچھے دوسری صف لگائی جائے، بلکہ اگر پہلی صف میں جگہ خالی ہو اور دوسری صف قائم کرلی گئی ہو تو پچھلی صف کو چیرتے ہوئے اگلی صف میں خالی جگہ کو پُر کرلینا چاہئے، البتہ اس کی رعایت نہ کی جائے تب بھی نماز اور اقتداء درست ہوجائے گی، کیونکہ کوئی ایسی بات اس صورت میں نہیں پائی جاتی جو نماز یا اقتداء کے درست ہونے میں رکاوٹ ہو۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۷۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)