انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اندلس پر موحدین کی حکومت محمد بن عبداللہ تومرت محمد بن عبداللہ بن تو مرت جو ابن تومرت کے نام سے مشہور ہے،ملک مراقش کے علاقہ سوس کے ایک گاؤں میں پیدا ہوا تھا، بربروں کے قبیلہ مسمودہ سے تھا،مگر بعد میں اس نے دعویٰ کیا کہ میں حضرت علیؓ بن ابی طالب کی اولاد سے ہوں، اوراپنا سلسلۂ نسب حسنؓ بن علیؓ بن ابی طالب تک پہنچایا۔ ۵۰۱ھ میں ابن تومرت اپنے وطن علاقہ سوس سے روانہ ہوکر ممالک مشرقیہ کی طرف گیا اورحصولِ علم میں چودہ سال تک وطن سے باہر رہا،ابوبکر شاشی سے بغداد میں اصولِ فقہ اوردیگر علوم دینیہ کی تحصیل کی مبارک بن عبدالجبار اوردوسرے بزرگوں سے حدیث پڑھی۔