انوار اسلام |
س کتاب ک |
اقامت کہاں کھڑے ہوکر کہنا افضل ہے؟ امام کے پیچھے برابر میں کھڑے ہوکر تکبیر کہنے کا تعامل ہے، اس لئے یہی افضل ہوگا، جیسے تراویح کی بیس رکعت کے بعد اجتماعی دُعا منقول نہیں ہے؛ لیکن اُمت اور اکابر کے عمل کو بطورِ دلیل پیش کیا جاتا ہے اور دُعا مانگی جاتی ہے، علی ہذا عیدین کی نماز کے بعد صراحۃ دُعا کا ثبوت نہیں؛ مگرتعامل ہی کی بنا پر دُعا مانگی جاتی ہے، علیٰ ہذا عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد تکبیر ثابت نہیں ہے؛ مگر توارث کی بنا پرتکبیر کہنے کی اجازت دی ہے، بعض نے واجب تک کہہ دیا ہے؛ البتہ حسب ضرورت اور حسبِ موقع جس طرف اور جس موقعہ پر مکبر کھڑا ہوکر تکبیر کہے دُرست ہے، شرعی ضرورت کے بغیر ادھر اُدھر کنارے پرکھڑے ہوکر تکبیر کہنے کی عادت خلافِ اولیٰ ہے؛ مگرتکبیر قابل اعادہ نہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۰۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)