انوار اسلام |
س کتاب ک |
صلوٰۃ الحاجت، نمازِ شکرانہ اور صلوٰۃ التوبہ کے مسائل اور احکام حاجت کی نماز کا طریقہ کیا ہے؟ آنحضرت ﷺ نے صلوٰة الحاجت کا طریقہ یہ بتایا ہے کہ آدمی خوب اچھی طرح وضو کرے اس کے بعد دو رکعت نفل پڑھے، نماز سے فارغ ہوکر حق تعالیٰ شانہ کی حمد و ثناء کرے، رسول اللہ ﷺپر دُرود شریف پڑھے، مسلمانوں کے لئے دُعائے مغفرت کرے اور خوب توبہ و استغفار کے بعد یہ دُعا پڑھے: لا الٰہ الا الله الحلیم الکریم سبحان الله رب العرش العظیم الحمد لله رب العالمین، اسألک موجبات رحمتک ومنجیات امرک وعزائم مغفرتک والغنیمة من کل بر والسلامة من کل اثم لا تدع لی ذنبًا الا غفرتہ ولا ھمًّا الا فرجتہ ولا حاجة ھی لک رضًا الا قضیتھا یا ارحم الراحمین۔ اس کے بعد اپنی حاجت کے لئے خوب گڑگڑاکر دُعاء مانگے، اگر صحیح شرائط کے ساتھ دُعاء کی تو انشاء اللہ ضرور قبول ہوگی۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۷۷، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)